مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں زائرین کی تعداد میں ہر سال اضافے کے پیش نظر حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کے حرم مطہر میں توسیع کا کام کئی سال سے جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اربعین اور دیگر مواقع پر زائرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے مزار کی انتظامیہ نے توسیع کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کی توسیع کا منصوبہ باب القبلہ سے شروع ہوا جس میں خیابان علقمی میں واقع مکانات اور عمارتوں کو خریدا گیا۔
اس وقت حرم کے شمالی حصے میں توسیع کا کام جاری ہے۔ عراقی انجنیئرز اور مزدور شمالی حصے میں واقع عمارتوں کو منہدم کرتے ہوئے حرم کا صحن بڑھارہے ہیں۔
یاد رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مبارک میں بھی توسیع کا کام ہورہا ہے۔ صحن حضرت زینب کی تعمیر کا کچھ حصہ ایرانی معماروں کو سونپ دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ